منگل, 07 مئی 2024


جامعہ کراچی میں ہفتے کو "آئی سی سی بی ایس سائنس فیسٹول" منعقد ہوگا

ایمز ٹی وی (تعلیم)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی میں ہفتے (17 ستمبر) کو "آئی سی سی بی ایس سائنس فیسٹول" ہوگا، سائنس فیسٹول کا انعقاد ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی کی 50 سالہ تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے ایک سینئر آفیشل کے مطابق یہ سائنس فیسٹول پروفیسر عطاالرحمن لیبارٹریزآئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے لان میں شام 6 بجے تا رات 12 بجے تک عام عوام کے لئے منعقد ہوگا جس کا افتتاح آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کریں گے، اس فیسٹول میں معروف سائنسدان، تعلیم دان، اساتذہ، طلبہ و طالبات، اعلیٰ سرکاری عہدیداران سمیت ان کے خانوادوں سے منسلک افراد بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا اس فیسٹول میں سائنس سے متعلق نمائش ہوگی جبکہ کیمیائ اور حیاتیات سے متعلق عوامی آگاہی کے لئے ویڈیوز بھی دکھائی جائیں گی، کچھ سائنسی مظاہرے عوامی تربیت کے لئے بھی پیش کیے جائیں گے، دوسری جانب بچوں اورعوامی دلبستگی کے لئے فیس پینٹنگ، مہندی اور فوڈ وغیرہ کے اسٹال بھی لگائیں جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment