جمعرات, 02 مئی 2024


جامعہ کراچی میں وائس چانسر کا تقرر ایک مسئلہ بن گیا

 


ایمزٹی وی (تعلیم)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی تقرری کا معاملہ محکمہ جامعات و بورڈز کی جانب سے سمری تیار نہ کئے جانے کے باعث رک گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تلاش کمیٹی کے اراکین نے امیدواروں کی نمبرنگ بھی اپنے دستخطوں کے ساتھ وزیر اعلٰی ہاﺅس کئی ماہ قبل بھیج دی تھی تاہم وزیر اعلٰی ہاﺅس میں قائم محکمہ بورڈ جامعات کے سیکریٹری نے وزیر اعلٰی سندھ کو سمری ہی نہین بھیجی ہے جس کی وجہ سے جامعہ کراچی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتہ کا معاملہ رکا ہواہے۔

تلاش کمیٹی کے اراکین کی نمبروں کے لحاظ سے ڈاکٹر محمد خالد عراقی پہلے نمبر پر اور ڈاکٹر اجمل دوسرے پر ہیں ۔ خالد عراقی کو ایک یا اس سے زائد نمبروں کی سبقت حاصل ہے جبکہ تیسرے نمبر پر ڈاکٹر فتح برفت ہیں جو سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لئے بھی مضبوط امیدوار ہیں۔

سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر امیدوار وں کے انٹر یو تلاش کمیٹی4اور5 نومبر کو کریگی۔ یاد رہے کہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمدقیصر کی مدت 9 فروری 2016 کو مکمل ہوچکی ہے اور وہ تاحکم ثانی اس عہدے پر کام کرہے ہیں۔ جامعہ کراچی کی وائس چانسلر تلاش کے لئے کمیٹی کا اجلاس مارچ میں ہوا تھا جس میں ڈاکٹر عطال الرحمن، عذرا افضل پیچوہو ، ڈاکٹر اقبال درانی، مظہر الحق صدیقی، فضل الرحمٰن اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد نے شرکت کی تھی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment