اتوار, 05 مئی 2024


سندھ کی مختلف لائبریریز میں ثقافتی کارنرزکا قیام

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی) محکمہ ثقافت ،سیاحت و نوادرات حکومت سندھ نے امریکا اور ترکی سمیت مشرق و مغرب کے تمام ممالک کو پیش کش کی ہے کہ علم و ثقافت کے پھیلاؤ میں دلچسپی لینے والے ہر ملک کو صوبہ سندھ میں محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اپنی ثقافت و تہذیب کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لئے ثقافتی تبادلے کے پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

جس کے حوالے سے تمام ممالک کے قونصل جنرلز کو خط لکھے گئے ہیں۔ امریکا کے بعد ترکی نے سندھ کی مختلف لائبریریز میں ثقافتی کارنرز قائم کرنے میں پہل کی ہے .

تقریب سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ترکی کے قونصل جنرل کے گری یوسین ، حسن کوبیک اور موسیٰ ارباس پر مشتمل ترکی کے وفد نے محکمہ ثقافت سندھ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے صوبائی وزیر ثقافت کے ساتھ سندھ ترک کلچرل کمپلیکس کے قیام کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کیے ۔

معاہدے کی رو سے ترکی محکمۂ ثقافت کی کراچی میں قائم لیاقت میموریل لائبریری میں ترکش کلچرل کمپلیکس قائم کرے گا جہاں پر ترک زبان کی کلاسیں اور مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کہا کہ سندھ ترک کلچرل سینٹر کے قیام سے سندھ اور ترکی کی ثقافتی، علمی و ادبی مشترکہ سرگرمیوں کا انعقاد ہوگا اور اس کے علاوہ سندھ اور ترکی کے ثقافتی پروگرامز بھی منعقد ہونگے.

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment