ھفتہ, 04 مئی 2024


جامعہ کراچی کا ملائشین پام آئل بورڈ سے اشتراک قابل تحسین


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)ملائشیاء کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمد نے کہا کہ ملائشیاء اور پاکستان کے مابین مثالی تعلقات قائم ہیں ۔پاکستانی جامعات بالخصوص جامعہ کراچی کا ملائشین پام آئل بورڈ سے اشتراک لائق تحسین ہے۔

مجھے امید ہے کہ یہ اشتراک آئندہ بھی جاری رہے گا۔پام آئل ملائشیاء میں کافی مقبول ہے مگر پاکستان میں لوگ اس کی اہمیت وافادیت سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے باوجود اس کے ملائشین پام آئل پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کا ایک اہم جز ہے ،ملائشین حکومت پاکستان کو بہترین معیار کا پام آئل درآمد کرتاہے۔

مجھے امید ہے کہ مذکورہ پروگرام سے پاکستانی اساتذہ اور طلبہ کو ملائشین پام آئل کی اہمیت وافادیت سے متعلق بھر پور آگاہی ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار بعنوان: ’’پام آئل کے صنعتی ،صحت اور معاشی فائدے ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے ملائشیاء کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمد کو جامعہ کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائشیاء کے مابین دوستانہ تعلقات استوار ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment