ھفتہ, 04 مئی 2024


ملک میں پہلا گرلز کیڈٹ کالج بنانے کا فیصلہ

 


ایمزٹی وی(تعلیم/خیبر پختونخواہ)خیبر پختوانخواہ میں پاکستان کا پہلا گرلز کیڈٹ اسکول بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،ملکی تاریخ کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج اگلے معاشی سال سے پہلے مردان میں بنا یا جائے گا ۔
پشاور میں صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کی زیر صدارت علیمینٹر ی اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کا اجلاس ہواجس میں شرکا کو بتا یا گیا کہ تعلیمی شعبے میں صوبائی حکومت کے ریفارم ایجنڈ ے کے تحت جون 2017تک خواتین کا پہلا کیڈٹ کالج بنا یا جائے گا ۔اس موقع پر عاطف خان نے بتا یا کہ 500اسکولوں میں آئی ٹی لیب دینے کے لیے ٹینڈر کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ سٹنڈرائزڈ سکول پراجیکٹ کے تحت 45سکولوں پر کام جاری ہے ۔

اجلاس میں سکولوں کے کھیل کود کی جگہ،سپورٹس سہولیات دینے ،سمارٹ سکول ،ہائی سکولوں کے معیار کو بہتر کرنے ،برطانوی قونصل کی مدد سے اساتذہ کی ٹریننگ ،سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی بل سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ جاری پراجیکٹس مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونے چاہئیں۔اجلاس میں سیکریٹری علمینٹری اینڈ سکینڈری ایجو کیشن ڈاکٹر شہزاد بنگش ،سپیشل سیکرٹری قیصر عالم اور ڈائریکٹر سکولز محمد رفیق خٹک نے شرکت کی ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment