ھفتہ, 04 مئی 2024


آپ کی بہن کی عمر کتنی ہے اور وہ دیکھنے میں کیسی ہے؟ سمسٹر پیپر میں چونکا دینے والا سوال

 

ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سمسٹر بہار 2016ء کے جاری ا متحانات میں میٹرک کے انگریزی پیپر میں نامناسب سوال پر سینئر پروفیسر کی سربراہی میں تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
تفصیلات کے مطابق اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سمسٹر بہار 2016ء کے جاری ا متحانات میں میٹرک کے انگریزی پیپر میں نامناسب سوال پر سینئر پروفیسر کی سربراہی میں تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی جو ذمہ داروں کا تعین کرکے ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ میٹرک کے انگریزی کے پرچہ میں سوال نمبر پانچ میں امیدوارو ں سے پوچھا گیا ہے کہ ان کی بڑی بہن کی عمر کتنی ہے ، جسمانی سائز کیا ہے ، قد کتنا ہے ، دیکھنے میں کیسی ہے ۔
۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment