اتوار, 28 اپریل 2024


طلبا و طالبات کی ہم نصابی سرگرمیاں

 


ایمزٹی وی(تعلیم) پیک پرائیویٹ اسکولز سندھ اور ہیلپنگ ہینڈر ٹرسٹ کے تحت ضلع کورنگی کے اسکولز کے بچوں کے درمیان ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلے گورنمنٹ سپیریئر سائنس کالج شاہ فیصل میں منعقد ہوئے۔

اس موقع پر ضلع بھر سے درجنوں اسکولز کے طلبہ کے درمیان کوئز، اسپیلنگ بی اور تقرری مقابلے ہوئے، کوئز مقابلے میں کراچی کیڈٹ اسکول کے محمد حسان شیخ نے پہلی اور تقرری مقابلے میں ٹیلی کام فاؤنڈیشن اسکول کی مناحل اور کے سی ایس اسکول کی طالبہ عطیہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اسپیلنگ بی کے مقابلے میں شمی ماڈل اسکول کی رائنا پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کے ایم سی ضلع کورنگی جاوید مصطفیٰ، اسسٹنٹ کمشنر ضلع کورنگی فہم میمن و دیگر تھے، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدر پیک سید شہزاد اختر نے کہا کہ اسکولز کی سطح پر طلبہ و طالبات کے درمیان ہم نصابی سرگرمیاں بڑھ چڑھ کر ہونی چاہئیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment