اتوار, 28 اپریل 2024


پاکستان کی خدمت کرنے والے اساتذہ کو الوداع

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کوئٹہ)حکومت نے پاک، ترک اسکولوں کے اساتذہ کو ملک بدری کا حکم دے دیا ہے اور جلد ہی اساتذہ وطن واپس لوٹ جائیں گے لیکن کوئٹہ میں موجود ان اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے پاک، ترک دوستی کی ایسی شاندار مثال قائم کر دی ہے جو کہیں دیکھنے میں نہیں آتی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موجود ان اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے اساتذہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا اور والدین نے تو ان اساتذہ کو اپنی گاڑیاں زیادہ سے زیادہ قیمت پر اسے بیچنے کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اس کے پاس 45 سے 50 ہزار ڈالرز موجود ہیں، ترک اساتذہ اپنی گاڑیاں اسے مہنگے داموں فروخت کریں تاکہ وہ موقع پرستوں سے بچ جائیں۔
 
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں والدین نے ترک اساتذہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی دی۔ ایک شخص جو ان اساتذہ کی مدد کرنا چاہتا ہے، نے کہا ہے کہ اس کے پاس 45 سے 50 ہزار ڈالرز ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک اور والدین نے اپنے تمام زیورات ان اساتذہ کو تحفے میں دیدئے۔ ترک اساتذہ پاکستانیوں کی رحم دلی اور محت دیکھ کر اپنے آنسو نہ روک پائے لیکن یہ آنسو خوشی کے تھے جو ان کے چہروں سے جھلک رہی تھی۔ ایک ترک استاد تو پاکستانیوں کے پیار نچھاور کئے جانے پر خوشی سے بے ہوش ہی ہو گیا۔
سالوں تک بغیر کسی لالچ کے پاکستان کی خدمت کرنے والے ان اساتذہ نے بڑے احترام سے تمام والدین کی پیشکشیں لینے سے منع کر دیا اور اس ناقابل فراموش رات کی یادوں کا احترام کیا۔ تقریب کے مناظر ایسے قابل رشک اور خلوص و محبت سے بھرپور تھے کہ دیکھنے والوں کو زندگی بھر یاد رہیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment