جمعہ, 03 مئی 2024


سندھ حکومت کا صوبے بھر کے تعلیمی بو رڈز کا کنٹرول منتقل کرنے کا فیصلہ

 

ایمزٹی وی(تعلیم/سندھ) سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی بو رڈز کا کنٹرول سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈز کی کار کردگی کو بہتر بنانے اور کیمبرج کے مساوی کرنے کے لیے تعلیمی بورڈز کا کنٹرول سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حوالے کر دیا جائےگا۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اس بات سے اتفاق کرلیا ہے جس کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ سندھ ہائر ایجو کیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کے بعد تعلیمی بورڈ کی کنٹرونگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ سے چیئر مین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو منتقل ہوجائے۔

یہ بھی یاد رہے کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا قیام اور صوبائی سطح پر سندھ آئی بی سی سی کی تشکیل بھی ڈاکٹر عاصم حسین کا ہی بنیادی خیال تھا ان کی گرفتاری کے بعدسندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن وہ فعال کردار ادا نہیں کرسکا جس کی صوبہ سندھ کو سخت ضرور ت تھی جبکہ صوبہ پنجاب میں صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن صوبہ سندھ کے بہت بعد میں قا ئم ہوا مگر ڈاکٹر نظام الدین کی سربراہی میں اس نے پنجاب کے جامعات اور ڈگری کا لجز کی حالات بدل دی جس کے باعث صوبہ پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کا میعار بلند ہوا ۔

امکا ن ہے کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس تعلیمی بورڈز کا کنٹرول منتقل ہونے کے بعد ان میں امتحانی سطح پر اہم تبدیلیا ں واقع ہوں گی اور سرکاری تعلیمی بورڈز بھی اور اے لیول طرز پر میٹرک اور انٹر کے امتحانات لینے لگیں گے۔

واضح رہے کہ تعلیمی بورڈز کا کنٹرول وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہے تاہم پہلےصوبے کے تعلیمی بورڈز کے چیئر مین کی تقریب کا معاملہ تاخیر شکار ہوا اور بڑے مشکلوں کے بعد چیئر مین بورڈ تعینات ہوئے لیکن تاحال بیشتر تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز اور ناظم امتحانات کی اہم ترین اسامیاں خالی پڑیں ہیں اور قائم مقام سیکرٹری بورڈ نوید شیخ ان اہم تعیناتیوں پر درخواستوں کی وصولی کے باوجود سنجید ہ نظر نہیں آرہے ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment