پیر, 06 مئی 2024


خیبر میڈیکل کالج پشاور میں گیارہویں تھیلیسیمیا نیشنل کانفرنس

 


ایمزٹی وی(تعلیم)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے صوبے میں تھیلیسیمیا کے مرض کے خاتمے کیلئے قانون سازی جلد اسمبلی سے پاس کرانے کی یقین دہانی کرادی ، خیبر میڈیکل کالج پشاور میں گیارہویں تھیلیسیمیا نیشنل کانفرنس میں ملک بھر سے چوالیس سے زائد تھیلیسیمیا کے مرض کیلئے کام کرنے والے اداروں کے شرکاء نے شرکت کی ۔

اس موقع پر تھیلیسیمیا فیڈریشن پاکستان کی نومنتخب کابینہ سے وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے حلف لے لیا- کانفرنس میں پاکستان بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تھیلی سیمیا کے مریضوں نے شرکت کی-

اس موقع پر ریسرچ پیپر بھی پیش کئے گئے دنیا فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہونیوالے اس کانفرنس میں شامل شرکاء و مریضوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا- تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا مختلف شعبوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مریضوں میں گولڈ میڈل بھی تقسیم کئے گئے-فیڈریشن کے شرکاء کو بتایا کہ خیبر پختونخواہ تھیلی سیمیا کے مرض میں دوسری پوزیشن پر ہیں-

وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے اس شعبے میں کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور اس سلسلے میں قانون سازی کی یقین دہانی کرائی-کانفرنس میں خون کی سکرین سمیت آئرن کی کمی کیلئے استعمال ہونیوالی ادویات کی قیمتیں کم کرنے اور شادی سے قبل میاں بیوی کی خون کی ٹیسٹ کی تجاویز بھی پیش کی گئی -

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment