ھفتہ, 04 مئی 2024


ٹنڈوجام یونیورسٹی کے قریب بم دھماکہ

ایمز ٹی وی(حیدرآباد) ٹنڈوجام یونیورسٹی کے قریب رینجرز کی گاڑی کے نزدیک دھماکے سے ایک اہلکار زخمی اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ایک مشکوک شخص کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔

رینجرز اہلکار ڈیوٹی پرآرہے تھے کہ گاڑی پہنچتے ہی یونیورسٹی ہاسٹل کے قریب کھڑی ایک سائیکل میں نصب دیسی ساختہ بم سے اڑادی گئی جس سے گاڑی کو جزوی طورپرنقصان پہنچا۔ بتایاگیاہے کہ بم دیسی ساختہ تھا جس میں گولیوں کے خول اور تالے وغیرہ ڈالے گئے تھے ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جائے دھماکہ سے ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کرلیاگیاتاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment