جمعہ, 03 مئی 2024


سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کا تبادلہ

ایمز ٹی وی(کراچی ) سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کا تبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری صحت مقرر کر دیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔


سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کا تبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری صحت مقرر کیا گیا ہے اور ڈاکٹر ریاض میمن کو سیکرٹری تعلیم کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فضل اللہ پیچوہو کو سیکرٹری صحت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔


سابق سیکرٹری صحت کو فی الحال محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سیکرٹری صحت فضل اللہ پیچوہو ایک لمبے عرصے سے محکمہ تعلیم میں سیکرٹری رہے ہیں اور تقریباً 8 سال کے عرصے کے بعد ان کا تبادلہ کسی اور محکمے میں ہوا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment