جمعہ, 03 مئی 2024


تاخیر کے باوجود شک و شبہات پر مبنی لسٹ جاری

 


ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی) تین ہفتوں کی تاخیر کے بعد نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) نے لیاری میڈیکل کالج کی عارضی میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔
لیاری میڈیکل کالج کے داخلہ ٹیسٹ اتوار 20 نومبر کو لئے گئے تھے تاہم میرٹ لسٹ جمعہ کو جاری کی گئی۔ تاخیر سے جاری ہونے پر شکوک و شبہات نے جنم لینا شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ این ٹی ایس کے تحت ٹیسٹ میں وسیع پیمانے پر شکایات کے پیش نظر وفاقی ہائر ایجوکیشن نے اپنا ٹیسٹنگ کا نظام متعارف کرا دیا ہے جس کا آغاز آئندہ سال جنوری سے ہوگا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو مفت ٹیسٹ سروس فراہم کریگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال دائود انجینئرنگ کالج کے داخلہ ٹیسٹ میں این ٹی ایس سے سنگین غلط ہوئی تھی جب اس نے منفی مارکنگ نہیں کی تھی جس پر دائود انجینئرنگ کالج کی انتظامیہ نے شدید اعتراض کیا تھا۔

ادھر جامعہ کراچی نے بھی این ٹی ایس سے ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ہم آئندہ سال اپنا ٹیسٹ خود لیں گے کیوں کہ این ٹی ایس نتائج تاخیر سے جاری کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ این ای ڈی کے اپنے ٹیسٹ قوانین ہیں اور ٹیسٹ کے ساتھ ہی جوابی کاپیاں امیدواروں کو دے دی جاتی ہیں جب کہ اسی روز رات کو نتائج ویب سائٹ پر جاری کر دیئے جاتے ہیں جبکہ این ٹی ایس نتائج کے اجراء میں یک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت لیتا ہے جس سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔ 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment