جمعہ, 03 مئی 2024


بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری نے پرچے ملتوی کرد یئے

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)بے نظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری نے امتحانات ملتوی کردیئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے تحت ہونے والا بی کام پارٹ ون (ریگولر و پرائیوٹ) کے 23دسمبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیا گیا ہے۔

جبکہ نئی تاریخ کااعلان بھی کردیا گیا ہے۔ملتوی ہونے والا پرچہ اب 23جنوری2017 کو مقررہ اوقات میں ہوگا جبکہ باقی پرچے اپنے معمول کے مطابق ہونگے، یونیورسٹی کی انتظامیہ نے امتحانات کے موقع پر طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی ہے جو 24 دسمبر سے دونوں شفٹوں میں صبح کے پرچوں کے لئے 8 بجے اور دوپہر کے پرچوں کے لئے 12بجے ملیر سٹی سے دستیاب ہوگی اور امتحان کے بعد طالبات کو واپس پہنچایا جائے گا۔

ریگولر طلبا وطالبات کے امتحانات پیر صبح 10:00تا دوپہر 1:00 بجے تک جبکہ پرائیوٹ طلبا و طالبات کے امتحانات دوپہر 2:30 بجے تا شام 5:30 بجے ہوںگے اور امتحانی مرکز بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کا مین کیمس ہوگا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment