اتوار, 28 اپریل 2024


پاکستان میں10فیصد لو گ ہیپا ٹائٹس سے متاثر,مقررین

 

ایمز ٹی وی (تعلیم کراچی) ہمدرد کے جا ری کردہ سلسلہ تعلیم و تعلم برائے اطباءکے تحت "ہیپا ٹائٹس" پر ایک روزہ سیمینار بمقام بیت الحکمہ آڈیٹوریم، مدینتہ الحکمت کراچی میں منعقد ہوا۔

تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر الظفر نے کہا کہ طب یو نا نی کو اسکا صحیح مقا م د لانے کے لیے ریسرچ کلچر کو اپنا بہت ضروری ہے تاکہ یہ طب جد ید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔دنیا میں 2فیصد جبکہ پاکستان میں10فیصد لو گ ہیپا ٹائٹس سے متاثر ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر حکیم آصف اقبال نے طب کے حوالے ہیپاٹائٹس کے علاج پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ اس مرض کی اب تک شافی ویکسین نہیں بنی ہے۔2008سے2010تک لیا قت نیشنل اسپتال اور شفاء الملک ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں پر یونانی ادویہ استعما ل کیں جن کا 48فیصد کامیاب نتیجہ سامنے آیا ہے۔
ہیپا ٹائٹس جیسے موزی مر ض کے علاج کے لیے شہید "حکیم محمد سعید "نے "اتحاد ثلاثہ"یعنی سائنسدان ،ڈاکٹر اور حکیم اشتراک عمل کا فلسفہ دیا ہے یہ تینوں مل کر اس مرض کا کامیاب علاج دریا فت کریں ۔سیمینار میں اطباءاور طب کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment