جمعرات, 02 مئی 2024


6برس سے بند اسکولوں کو کھولنے کے لیے طلبہ کا احتجاج

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/خیرپور ) خیرپور تحصیل کے تین پرائمری اسکول2010ء سے بند ہیں ۔ بند اسکولوں کے دو سوسے زائد معصوم بچوں نے اسکولوں کی بندش کے خلاف اپنے ہاتھوں میں کتابیں اٹھا کر

پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرہ کرنے والے بچوں میں بچیاں بھی شامل تھیں بچے اپنے والدین کی سربراہی میں جلوس لیکر 30کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے خیرپور پہنچے تھے

جو دھرنا دیکر پریس کلب کے سامنے بیٹھ گئے بچے کورس کی کتابیں بھی اپنے ہمراہ لائے تھے۔

جو اسکول 6برس سے بند پڑے ہیں ان میں پرائمری اسکول رسول بخش جتوئی،پرائمری اسکول ماہی خان اور پرائمری اسکول مٹھل جتوئی شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment