جمعرات, 02 مئی 2024


انٹر بورڈ نے ضمنی امتحا نات کے نتائج کا اعلان کر دیا

ایمز ٹی وی ( تعلیم )ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سائنس ، جنرل ریگولراور پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔تینوں گروپس میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 60 فیصد سے کم رہا۔

سائنس گروپ کے 30ہزار 292 طلبا امتحانات میں شریک ہوئے اور 17 ہزار 286 طلبا نے کامیابی حاصل کی۔

جنرل ریگولرگروپ کے 2 ہزار 462 طلبا نے شرکت کی اور 1289 کامیاب ہوئے۔

جنرل پرائیویٹ گروپ میں15 سو 50 طلبا نے رجسٹریشن کرائی، امتحانات میں15 سو 44 طلبا نے شرکت اور 849 کامیاب ہوئے۔َ

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment