جمعہ, 03 مئی 2024


ا ساتذہ مصروف طلبہ فارغ

 

ایمز ٹی وی(تعلیم /ٹنڈوالہ یار) گورنمنٹ پرائمری بوائز اسکول "طالب المولی" کے طلبہ نے اسکول میں اساتذہ نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا انہوں نے کہا کہ سالانہ امتحان قریب ہے اور ہمیں پڑھانے والے استاد اسکول میں موجود نہیں اس موقع پر طالب علم اور علاقہ مکینوں نے کہا کہ شدید سردی کی لہر کے باوجود سندھ گورنمنٹ نے سالانہ امتحانات قریب ہونے کی وجہ سے سردی کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں کیا۔ لیکن اس اسکول کے اساتذہ کا اس وقت تبادلہ کیا گیا ہے جب سالانہ امتحانات قریب ہیں چیئرمین میونسپل کمیٹی اور ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ تین اساتذہ کو ہنگامی بنیاد پر ریلیف کر دیا گیاہے اور بچوں کے احتجاج کے بعد اسکول میں دوبارہ اساتذہ کو تعینات کر دیا گیا ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment