منگل, 07 مئی 2024


ایجوکیشنل ترقیاتی پیکجیز بیوروکریسی کو سونپ دیئے گئے

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) پنجاب حکومت نے ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز سمیت ترقیاتی پیکجیز کے مالی اختیارات بھی منتخب نمائندوں کی بجائے بیوروکریسی کو سونپ دیئے ہیں۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز کے اکائونٹس کو ڈپٹی کمشنر بطور ایڈمنسٹریٹر اتھارٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ساتھ مشترکہ طور پر چلائے گا۔ اسی طرح پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013ء کے نفاذ کے بعد اکائونٹس مینجمنٹ کیلئے جاری فنانس ڈیپارٹمنٹ کی گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ ایم پی اے اور ایم این ایز ترقیاتی پیکجز کے اکائونٹ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چلائیں گے‘ جس کیلئے جوائنٹ سپیشل ڈرائنگ اکائونٹ (جے ایس ڈی اے) کھولا جائے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں آنے والی ٹائیڈ گرانٹس کے تحت سکیموں کے اکائونٹس بھی ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی ذمہ دار ہونگے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment