جمعرات, 02 مئی 2024


اساتذہ کا پاکستان نہ چھوڑنے کا فیصلہ

 

ایمزٹی وی(تعلی/ اسلام آباد)پاک ترک اسکولز کے ملازمین نے پاکستان چھوڑ کر ترکی جانے سے انکار کر دیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاک ترک اسکولز ملازمین نے ترکی جانے سے انکار کر تے ہوئے سیاسی پناہ کیلئے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق(یو این ایچ سی آر )سے رابطہ کر لیا جبکہ یو این ایچ سی آر نے 350ملازمین اور اہلخانہ کو فارم بھی فراہم کر دیے ہیں ۔
دوسری جانب وزارت داخلہ نے ملازمین کی حکم عدولی کا نوٹس لے لیا ہے اور اس معاملے کو وزیرا عظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سیکرٹری داخلہ موجودہ صورت حال پر سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر میں حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد پاک ترک اسکولز کے 40ملازمین اور انکے اہل خانہ ترکی جا چکے ہیں ۔
یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں حکومت پاکستان نے پاک ترک اسکولز کے ملازمین کو 3روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment