اتوار, 28 اپریل 2024


کیڈٹ کالج کا طالبعلم کو امریکا کا ویزا مل گیا

 

ایمزٹی ویر(تعلیم/ لاڑکانہ)لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد سے معذور ہونے والا طالب علم احمد علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد سے معذور ہونے والے طالب علم محمد احمد اپنے والد محمد راشد کے ساتھ پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے لاہور سے امریکاروانہ ہوا جہاں امریکا کے سینسیناٹی اسپتال میں احمد کاعلاج ہوگا۔ حکومت سندھ کی جانب سے محمد احمد کے علاج، رہائش اور دیگر اخراجات کے لیے 5 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں، امریکی اسپتال نے احمد کے آپریشن،علاج اور نرسنگ کے لیے 4 کروڑ روپے کے اخراجات بتائے تھے جب کہ اسپتال نے علاج کے لیے 3 ماہ کا وقت بتایا ہے۔ واضح رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث طالب علم مکمل ذہنی صلاحیت سے محروم ہوگیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment