منگل, 07 مئی 2024


امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق نویں اور دسویں جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارمز سال 2017 اور انرولمنٹ، رجسٹریشن اور پرمیشن فارمز جمع کروانے کی تاریخ 22فروری سے 28فروری تک بڑھا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ ایسے طلباء وطالبات جو ابھی تک اپنے فارمز جمع نہیں کروا سکے ہیں ان کو سہولت فراہم کرنے اور ان کے قیمتی سال کو بچانے کیلئے تمام فارمز جمع کروانے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارمز موجودہ لیٹ فیس 1800روپے کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں ۔ جبکہ انرولمنٹ، رجسٹریشن اور پرمیشن کے فارمز بھی 2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ نیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کئے جا سکتے ہیں اور وہیں جمع بھی کرائے جا سکتے ہیں۔ تمام طلبہ و طالبات کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں اب کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment