منگل, 07 مئی 2024


جامعہ کے تدریسی معاملات کے حوالے سے اہم فیصلے

ایمز ٹی وی(تعلیم / پشاور ) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے ایم بی اے ڈیڑھ سالہ پروگرام کی منظوری دینے کے علاوہ شعبہ سیاسیات کو اپنا ریسرچ جرنل نکالنے کی اجازت دینے سمیت پریس میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور ایڈجنک پروفیسرز کی خدمات لینے کا فیصلہ بھی کر لیا۔ اسلامیہ کالج کی اکیڈیمک کونسل کا ساتواں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں یونیورسٹی کے تعلیمی معاملات سمیت تحقیق اور نئے تعلیمی شعبے قائم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ چیئرمین شعبہ انگریزی پروفیسر ڈاکٹر اسلام خالص نے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کےحوالے سے نئے اور تبدیل شدہ قوانین پیش کئے جنہیں منظور کر لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر حبیب احمد نےکہا کہ اسلامیہ کالج کے معا ملات اس کے قانونی اداروں کے باقاعدہ کام کرنے کی وجہ سے تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment