اتوار, 28 اپریل 2024


داﺅد فاﺅنڈیشن کے زیر انتظام سائنس فن شو کا اہتمام

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی) داﺅد فائونڈیشن نے اپنے زیر انتظام چلنے والے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول راحت اسلامیہ میں سائنس فن شو کا اہتمام کیا ۔ یہ سائنس شو پاکستان سائنس کلب کی جانب سے الف اعلان کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

یہ شو دو مختلف حصوں پر مشتمل تھا جس میں سائنس شو اوردیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔ طلبا و طالبات نے تفریح سے بھرپور سائنسی تجربات بہت پسندکیے، ایسے جیسے وہ کوئی سائنس کے عجائبات دیکھ رہے ہوں۔

اس شو میں کچھ سائنسی تجربات جیسا کہ ایلیفنٹ ٹوتھ پیسٹ ،بیلنس اسٹک ،برسٹ بیلون ود لیمن،انرشیا ایکٹیوٹیز ،واٹر ان اپ سائیڈ ڈائون بوٹل نے بچوں کوناصرف تفریح مہیا کی بلکہ انہیں سائنس کے عام تصورات جیسا کہ دبائو ، کیمیائی تعامل ،قوتیں اورتوازن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

دیگر سرگرمیوں میں بچوں نے کارڈبورڈ سے بنائے گئے ہیلی کاپٹرزکے ڈیزائن پیش کئے ۔ ان تجربات کے ذریعے بچوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ سائنسی معلومات حاصل کرنے میں بھی مدد ملی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment