پیر, 06 مئی 2024


40 کالجزکےطلبا کی آرمی چیف سےملاقات

 

ایمز ٹی وی(تعلم) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پسماندہ علاقوں کے 40 کالجز کے طلباءنے ملاقات کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے نوجوانوں نسل کی حوصلہ افزائی کیلئے جاری پروگرام کے تحت طلباءکے 40 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے،تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو بلند مقاصد کیلئے بہترین تعلیم حاصل کرنی چاہیے،نوجوان نسل کو قومی وحدت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔طلباءکے وفد سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے اور اس قومی مقصد کیے حصول کیلئے بھرپور حمایت کریں گے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment