جمعہ, 03 مئی 2024


اقراءیونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی کے اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

 

ایمز ٹی وی(تعلیم ) اقرأ یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک بین الاقوامی کانفرنس بعنوان " جدت طرازی کے ذریعے ایک پائیدارمستقبل کی تعمیر وتعلیم اور سماجی علوم کے میدان میں ابھرتے ہوئے رحجانات" کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی محقیقین وماہرین کو مدعو کیا گیا ہے جو اپنے مقابلہ جات پیش کریں گے کانفرنس کے اغراض ومقاصد میں ریسرچ اسکالرز(پی ایچ ڈی اور ایم فل) اور فیکلٹی ممبران کو بین الاقوامی ریسرچ ماہرین کے تحقیقی کام سے آگاہی دلانا اوراپنے کام کو پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا شامل ہے۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان ایک تحریری مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment