Print this page

وفاقی وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ کے تعلیمی انقلاب سے متاثر

 

ایمزٹی وی (خیبر پختونخواہ)وفاقی وزیرتعلیم بلیغ الرحمان بھی کے پی کے میں تعلیمی انقلاب سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ خیبر پختونخوا نصاب میں قرآنی تعلیمات شامل کرکے دوسرے صوبوں پر سبقت لے گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے کل ہی معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے پرائیوٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی ہے اور یقینا یہ بہت بہتری کا عمل ہے۔
قرآنی تعلیمات کو نصاب میں شامل کرنے پر بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور دیگر وزراءکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے حوالے سے وفاق میں قانون سازی ہورہی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments35