ھفتہ, 27 اپریل 2024


میٹرک کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان امتحان کےچارماہ بعدکریں گے

لاہور: پنجاب کےتمام تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان امتحان کے چار ماہ بعد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز امسال سے میٹرک کے نتائج کا اعلان 3 ماہ کی بجائے کوووڈ 19سے پہلے کی طرح سابق شیڈول کے مطابق 4ماہ بعد رہیں گے ۔

یاد رہے کہ امسال ثانوی تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات یکم مارچ سے جبکہ میٹرک پارٹ 1 کے سالانہ امتحانات 19مارچ سے شروع ہو نگے جن کے نتائج میں میٹرک پارٹ 2 کا اعلان 20 جولائی اور میٹرک پارٹ 1کا اعلان 19اگست کو کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment