ھفتہ, 04 مئی 2024


جامعہ کراچی میں داخلہ لینے والوں کے لئے خوشخبری

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی نے ایوننگ میں داخلے کا اعلان کردیا جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی اے ،بی کام اور بی ایس سی کے ایسے طلباوطالبات جن کے نتائج تاحال جاری نہیں ہوسکے ،وہ ایوننگ پروگرام میں ماسٹراور ڈپلومہ پروگرام (2017-18ء ) میں داخلے کے لئے فارم کے ساتھ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی منسلک کرکے اپنے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایوننگ پروگرام کے داخلہ فارم 12جولائی تک صبح 9:30بجے تاشام 5:00بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments15