جمعرات, 02 مئی 2024


جامعہ این ای ڈی کے طالب علموں نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا

 

ایمز ٹی وی (کراچی)ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی۔جامعہ این ای ڈی کے طالب علموں نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا۔نیم کے بیج سے ماحول دوست ڈیزل تیار کرلیا۔
 
این ای ڈی یونیورسٹی میں چھاوں دیتے نیم کے درخت اب ماحول دوست فیول بھی فراہم کریں گے۔جامعہ این ای ڈی کےہونہارطلبائ نے نیم کے بیجوں سے ماحول دوست ڈیزل تیارکرلیا۔
بائیوڈیزل کالے دھویں سے بچائے گا۔بیج سے نہ صرف ڈیزل تیارکیا گیاہے بلکہ اس سے گلیسرین بھی نکالی گئی ہےجو ڈیزل کی قیمت کومزید کم کرنے میں مدد گارہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment