جمعرات, 02 مئی 2024


سرکاری، نجی اداروں میں مفت تعلیم ، ہائیکورٹ نے پنجاب اور وفاقی حکومت سے جواب مانگ لیا

 

ایمز ٹی وی(لاہور )لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سرکاری اور نجی اداروں میں مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار اظہر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت شہریوں کو مفت تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ریاست اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سرکاری اور نجی اداروں میں مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے قانون سازی کے احکامات صادر کرے۔ جس پر عدالت نے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور حکومت پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment