اتوار, 05 مئی 2024


بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن کےلئے کمیٹی تشکیل

 

ایمز ٹی وی(ملتان)میڈیکل سنٹربہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی اپ گریڈیشن کے لیے سنڈیکیٹ نے ممبر سنڈیکیٹ آمنہ حسنین نقوی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری ، انجینئر ڈاکٹر طاہر سلطان ، ڈاکٹر قمر سعید ، نشتر ہسپتال کی پتھالوجی لیب کے ڈاکٹر اصغر جاوید کو بطور ممبران چنا گیا ہے۔ ممبران نے میڈیکل یونٹ کا معائنہ کیا اور پہلے فیز میں فی الفور ایک اعلی معیار کی پتھالوجی لیب ، میڈیکل سٹور اور کلینیکل سائیکولوجیسٹ کو یقینی بنانے کے امورطے کیے گئے۔
اس سلسلہ میں انفراسٹکچر اور ہیومن ریسورس درکا رہے۔ جس کا تخمیہ خزانہ دار آفس جلد از جلد لگاکر کمیٹی کے حوالے کردے گا۔ کمیٹی ممبران کا کہنا ہے کہ جامعہ کے اساتذہ اور طلباءطالبات کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے میں انتظامیہ کوئی کسر نہ اٹھا رکھے گی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment