ھفتہ, 27 اپریل 2024


اوجھا کیمپس ڈاؤ یونیورسٹی سے جدا

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) اوجھا کیمپس( ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج) کو ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی سے جد ا کر کے نئی یونیورسٹی بنانے کے معاملے کو صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں لایا جا رہا ہے اس حوالے سے محکمہ یونیورسٹیز و بورڈز کی جانب سے سمری بھیج دی گئی ہے۔
سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم نےپیر کو تصدیق کی کہ اوجھا کیمپس کو ڈاؤ یونیورسٹی سے جدا کیا جارہا ہے اور ایک نئی میڈیکل یونیورسٹی بنائی جارہی ہے انھوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ پہلے ہی ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کو اوجھا میڈیکل یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کی سمری کی منظوری دے چکے ہیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید بتایا کہ سندھ کے تعلیمی بورڈز کو بہتر بنانے کے لیے ایک ریگولیٹ باڈی بنائی جا رہی ہے جس کا سربراہ کسی ماہر تعلیم کو بنایا جائے گاجب کہ تعلیمی بورڈز کے ایکٹ میں بھی ترمیم کا فیصلہ کرلیا گیا ہے کیوں کہ اس کے بورڈز میں چیئرمین بورڈز کی تعداد بہت ہے لہذا بورڈز آف گورنرز میں ماہرین تعلیم ، ممتاز خواتین اور سول سوسائٹیز کے افراد کی شمولیت ناگزیر ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment