ھفتہ, 04 مئی 2024


جامعہ کراچی میں انسداد ہراسانی کمیٹی تشکیل

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے خواتین کوہراساں کیے جانے کے واقعات پرقابوپانے کے لیئے انسداد ہراسانی کمیٹی بنادی۔
ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کوہراساں کیے جانے کے واقعات پرقابو پانے اورپرانی کمیٹی غیرفعال ہونے کے باعث انسداد ہراسانی کمیٹی بنادی گئی اورنئی کمیٹی فعال ہونے کے بعد دو کیسزبھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔ کمیٹی تدریسی عملے کے ساتھ غیرتدریسی افراد کے خلاف بھی کارروائی کرے گی جب کہ ہراساں ہونے والی طالبات واساتذہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
جامعہ کراچی کی ہراساں کمیٹی تین ممبران پرمشتمل ہے، جن میں ویمن اسٹڈیزکی نسرین اسلم شاہ، انجمن اساتذہ کے صدرجمیل کاظمی اورڈپٹی رجسٹراراشرف شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment