جمعرات, 02 مئی 2024


جامعہ کراچی کا اعلان

 

ایمز ٹی وی (کراچی/ تعلیم) جامعہ کراچی اعلامیے کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں سیلف فنانس پر داخلے کے لیے فارم 14جنوری تک جمع کرائے جا سکتے ہیں
خواہشمند طلبا2200کا بینک چالان کسی بھی ایچ بی ایل بینک میں جمع کرانے کے بعدآن لائن داکلہ فارم جمع کراسکتے ہیں،تمام معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہے،رجسٹرار ڈاکٹر منور رشید کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کے شعبوں میں صرف وہ طلبہ داخلہ فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے جو داخلہ ٹیسٹ پاس کرچکے ہیں،
سیلف فنانس پر داخلے کی مد میں جمع کرائی جانے والی رقم کے پے آرڈر جامعہ کراچی کے نام14جنوری تک صبح9:30بجے تک داخلہ کمیٹی کے دفتر میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment