جمعہ, 26 اپریل 2024


جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی نے فیل طلبہ کو کیوں داخلے دیئے

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر جمیل کاظمی نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کی جانب سے پاسنگ مارکس میں کمی کا فیصلہ غلط ہے کیونکہ اکیڈمک کونسل نے ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس50یصد رکھے تھے اور جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی نے اسے40فیصد کر دیا جس کی وجہ سے حق دار طلبہ داخلے سے محروم رہے۔
فپواسا کے اجلاس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اکیڈمک کونسل کی طے شدہ پالیسی کے مطابق داخلے دیئے جائیں اور ہم یہ معاملہ خود اکیڈمک کونسل میں اٹھائیں گے کہ جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے فیل طلبہ کو کیوں داخلے دیئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment