جمعہ, 26 اپریل 2024


اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلرکےلئے85درخواستیں موصول

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)وفاقی اردو یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تلاش کیلئے قائم تلاش کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا گیا۔

اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیلئے تلاش کمیٹی کو ریکارڈ 85درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ تلاش کمیٹی کے اراکین نے 85درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا۔ اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیلئے قائم تلاش کمیٹی کے 7اراکین میں سے 6اراکین نے درخواستوں کی جانچ پڑتال کے عمل میں شرکت کی جبکہ ایک رکن پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیزائننگ لاہور کی وائس چانسلر طیبہ حنا غیر حاضر رہیں، باقی اراکین میں پروفیسر اسماعیل موسیٰ، ڈاکٹر محمد زاہد، پروفیسر پروین اختر عثمانی، شاہد شفیق، ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت اور ڈاکٹر معین الدین عقیل نے درخواستوں کاجائزہ لیا جبکہ معاونت رجسٹرار افضال احمد نے کی تاہم درخواستیں زیادہ ہونے کے باعث جانچ پڑتال کا عمل اگلے روز بھی جاری رکھنے کا فیصہ کیا گیا۔

تلاش کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ کی بھی بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں ڈاکٹر احمد قادری، ڈاکٹر ابوزر واجدی، ڈاکٹر خالد عراقی اور دیگر شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment