ھفتہ, 27 اپریل 2024


ایسے افراد اور ادارے غنیمت ہیں جو خلق خدا کی خدمت کو اپنا مقصد اور ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

 

ایمزٹی وی (کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی کے زیر اہتمام کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں لیپ ٹاپ ،اسکول بیگ اور تحائف کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ والدین جو اپنے بچوں کو غربت کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم نہیں دلوا سکتے،ہمیں چاہیئے کہ ایسے بچوں کی مالی معاونت کریں تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔اس معاشرے میں ایسے افراد اور ادارے غنیمت ہیں جو خلق خدا کی خدمت کو اپنا مقصد اور ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

اس موقع پر چیئر مین شعبہ کیمیاء پروفیسر ڈاکٹر ماجد ممتازنے ایمپلائز فورم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایمپلائز فورم کے چیئر مین ضیاء الحق نے کہا کہ میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی آمد پر بیحد مشکور ہوں جن کی آمد سے نہ صرف ہونہار بچوں بلکہ ان کے والدین کی بھی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔یہ آغاز ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔تقریب کے اختتام پر بدست شیخ الجامعہ ملازمین کے بچوں میں لیپ ٹاپ اور اسکول بیگ بھی تقسیم کئے گئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment