ھفتہ, 27 اپریل 2024


بی اے/ بی کام کے سالانہ امتحانات کا آغاز

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی نے بی اے بی کام کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ جامعہ کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی اے ،بی کام(پرائیویٹ)کے سالانہ امتحانات کا آغاز 19مارچ 2018 سے ہوگا/امتحانی مراکز جامعہ اردو گلشن اقبال کراچی کیمپس اور اسلام آباد کیمپس بنائے گئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی شیڈول طلبہ وطالبات کے پتہ پر ارسال کر دیئے گئے ہیں ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی شیڈول موصول نہ ہونے کی صورت میں طلبہ وطالبات 12 مارچ 2018 سے جامعہ کے بیرونی طلبہ وطالبات کے کاونٹر سے رابطہ کریں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment