جمعہ, 26 اپریل 2024


امتحانی فارم جمع کروانے کی خصوصی تاریخ کا آغاز

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے تمام گروپس کے اُن اہل اور خواہشمند امیدواروں کیلئے لئے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو پہلی دفعہ گیارہویں جماعت کے امتحان میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔
بورڈ کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز جمعہ 9مارچ سے بروز پیر 19مارچ تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع رواسکتے ہیں، کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز 20مارچ کو بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔
یاد رہے کہ رواں سال وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment