ھفتہ, 27 اپریل 2024


سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 14مئی سے15 جولائی تک بند رہیں گے

 

ایمزٹی وئ(تعلیم/سندھ)حکومتِ سندھ نے گرمی کی شدت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
سیکریٹری تعلیم سندھ اقبال درانی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بھیجی گئی سمری منظور کرلی جس کے مطابق سندھ بھر میں 14 مئی سے 15 جولائی تک موسمِ گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ایک سمری ارسال کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ گرمی کی شدت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعطیلات کی تاریخوں میں رد و بدل کیا جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment