جمعہ, 26 اپریل 2024


تعلیمی خدمات کے صلےمیں پرائیوٹ اسکولوں کے نام ایوارڈ

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے سندھ کے پرائیویٹ اسکولوں کی تعلیمی خدمات پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں پورے سندھ سے مختلف پرائیویٹ اسکولوں کو ایوارڈز دیئے گئے۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائ وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر تھے ۔جبکہ اعزازی مہمان صوبائ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر سکندر شورو تھے۔

اس موقع پر آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کی جانب سے مرکزی چیئرمین سید خالد شاہ کو ان کی 27 سالہ تعلیمی خدمات پر ریجنل صدر فیصل خان زئی اور سینئر نائب صدر غضنفر علی خان نے یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

میرپورخاص ریجن سے 10 پرائیویٹ اسکولوں کو ان کی 20سالہ تعلیمی خدمات پر ایوارڈ دیئے گئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment