ھفتہ, 27 اپریل 2024


طلبا و طالبات کے لئے پوائنٹس کا مطالبہ

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم) جامعہ کراچی میں پڑھنے والے 37ہزار طلبہ و طالبات کے لیے فی الوقت محض 28 پوائنٹس روٹس پر چل رہے ہیں جس کے باعث طلباء شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

نگران ٹرانسپورٹ کمیٹی اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی اعظم کیانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 37ہزار طلبہ و طالبات کیلئے 28 پوائنٹس ناکافی ہیں۔طلبہ اور بالخصوص طالبات کے لیے جامعہ کراچی میں پوائنٹس کا فی الفور اضافہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پوائنٹس جامعہ کراچی سے شہر بھر کے روٹس کو کور کرتے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں ایک ایک روٹ پر ایک سے زائد پوائنٹس کی ضرورت ہے تاہم ابھی ہر روٹ پر ایک پوائنٹ بھی نہیں چل رہا ہے۔ اعظم کیانی نے جامعہ اور شہری انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جامعہ کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر 10پوائنٹس کا اضافہ کیا جائے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment