ھفتہ, 27 اپریل 2024


بی ایڈ/ایم ایڈ کے امتحانی فارم کی تاریخ میں توسیع

 

کراچی: جامعہ کراچی کے مطابق بی ایڈ اور ایم ایڈ (مارننگ وایوننگ ) سالانہ امتحانات کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے12ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

بی ایڈ (مارننگ وایوننگ) کے طلبہ اپنی امتحانی فیس 8350 روپے جبکہ ایم ایڈ(مارننگ وایوننگ) کے طلبہ اپنی امتحانی فیس9775روپے ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment