جمعرات, 02 مئی 2024


بینظیرمیڈیکل یونیورسٹی لاڑکانه:پی ایچ ڈی کے جعلی تھیسس جمع کرانے پر 35 پروفیسرزبلیک لسٹ

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کی 10سے زائد میڈیکل یونیورسٹیز،انجنئيرنگ یونیورسٹیز،ایگریکلچریونیورسٹیز کے 35 پروفیسرزکوپی ایچ ڈی کی جعلی تھیسس جمع کروانے پربلیک لسٹ کردیا۔بلیک لسٹ ہونے والے پروفیسرز میں 5کاتعلق ‍شہید محترمه بینظیر بھٹومیڈیکل یونیورسٹی لاڑکانه سے ہے۔بلیک لسٹ ہونے کے باوجود مذکورہ یونیورسٹیوں نے 35پروفیسرزکیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔مذکورہ پروفیسرز تاحال اپنے عہدوں پربرقرارہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے بڑے ‍شہروں اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور، کراچی، جامشورو، نوابشاہ، لاڑکانه کی 10 سے زائد میڈیکل،انجنیئرنگ،ایگریکلچرزیونیورسٹیوں کے 35 پروفیسرزکوبلیک لسٹ قراردے دیاہے۔ بلیک لسٹ ہونے والے امیدواروں میں سے 4 کا تعلق غلام محمدمہرمیڈیکل کالج سکھرسے ہے۔ 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment