جمعہ, 26 اپریل 2024


نویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوگیا

کراچی: کراچی میٹرک بورڈ نے نویں جماعت کے سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق امتحان میں ایک لاکھ 55ہزار 725 طلباو طالبات نے رجسٹریشن کرائی۔ امتحانات میں ایک لاکھ 53ہزار 383طلبہ نے شرکت کی جن میں 1لاکھ 12ہزار 565 طلبا و طالبات کامیاب ہوئے۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 73 فیصد رہا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment