ھفتہ, 27 اپریل 2024


جامعہ کراچی میں تدریسی سرگرمیاں معطل

 

کراچی: انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی اپیل پر جامعہ کراچی میں دوسرے روزبھی کلاسز کا بائیکاٹ کیاگیا اور تدریسی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی مجلس عاملہ نے تدریسی عمل کے بائیکاٹ کے دوسرے روزاپنے مطالبات کے ساتھ وائس چانسلر آفس جاکروائس چانسلر سے ملاقات کی اوراساتذہ کے مطالبات ان کے سامنے پیش کرکے تفصیلی گفت و شنید کی۔

اس موقع پرکلیہ جاتی ڈینزبھی موجود تھے ۔اس موقع پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے ترجمان جامعہ کراچی کی جانب سے بائیکاٹ کو میڈیا میں سیاسی مقاصد کے لیے قرار دینے پرشدید احتجاج کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment