ھفتہ, 27 اپریل 2024


کراچی یونیورسٹی کےمعیارتعلیم کوبہترکرنےکیلیےوائس چانسلرکوہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی یونیورسٹی سے متعلق اجلاس ہوا
 
اجلاس میں وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر اجمل خان، سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ ریاض الدین، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو شریک ہوئے۔
 
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی یونیورسٹی کے معیار تعلیم کو بہتر کرنے کیلیے وائس چانسلرکوہدایت جاری کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ کراچی یونیورسٹی معیار تعلیم کی وجہ سے پورے ملک میں مشہور تھی، وہ مجھے معیار چاہیے
 
اجلاس میں وزیراعلِی سندھ مرادعلی شاہ نے وائس چانسلرسےسوال کیا کہ نیب نے 37 ہدایات کراچی یونیورسٹی کو معیار تعلیم اور بہتر گورننس کیلیے دی تھیں اس پر کتنا عمل ہوا؟ جس کی آگاہی دیتے ہوئے وائس چانسلرڈاکٹراجمل خان کاکہناتھاکہ
37 میں سے 25 ہدایات پر عمل ہوچکا ہے، باقی پر عمل جاری ہے
 
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یقین دہانی کرایاکہ حکومت سندھ ،کراچی یونیورسٹی کا معیار تعلیم بہترکرنے کیلے ہر قسم کی مدد کرتی رہے گی جبکہ
یونیورسٹی کی مسائل کے بارے میں وقتاً فوقتاً رپورٹ کرنےکی ہدایت بھی کی۔
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment