جمعہ, 26 اپریل 2024


ویژول اسٹڈیزمیں آؤٹ ڈور اسٹوڈیو کی افتتاحی تقریب کل ہوگی

جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز میں آؤٹ ڈور اسٹوڈیو کی افتتاحی تقریب یکم اپریل کو ہوگی
 
جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز میں آؤٹ ڈور اسٹوڈیو کی افتتاحی تقریب بروز پیریکم اپریل 2019 ء کو شعبہ ہذا میں منعقد ہوگی۔جس کا افتتاح رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کریں گی جبکہ چیئر پرسن شعبہ ویژول اسٹڈی پروفیسردریہ قاضی مذکورہ اسٹوڈیو کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالیں گی۔
 
مذکورہ اسٹوڈیو کو طلبہ کی ضرورت کے پیش نظر شعبہ ہذا کے عاصم کاظمی اورمحمد اویس نے اپنے تجربے کی بنیاد پر آؤٹ ڈور اسٹوڈیو کا تصور پیش کرتے ہوئے اس کی بنیاد رکھی تاکہ طلباوطالبات تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ خوبصورت اور پرسکون ماحول سے بھی مستفید ہوسکیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment