ھفتہ, 27 اپریل 2024


جدہ یونیورسٹی میں تدریس کی دوسری زبان چینی مقرر

جدہ :  جدہ یونیورسٹی نے تدریس، ریسرچ اور علمی تحقیقات کی دوسری زبان چینی مقرر کردی ہے۔سعودی اخبارکے مطابق جدہ یونیورسٹی کونسل کے اجلاس میں تدریس کی دوسری زبان چینی مقرر کی گئی ہے۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر عدنان الحمیدان نے کی جس میں یونیورسٹیز کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی شریک تھے۔

کونسل نے یونیورسٹی میں چائنیز لینگویج انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ کیا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں مشی گن یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عدنان الحمیدان نے کہا کہ چین کے ساتھ سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور تمام سطحوں پر اسٹراٹیجک شراکت کو گہرا کرنے کے لیے چینی زبان سعودی نصاب تعلیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment